اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں سبزیوں سپلائی متاثر ہونے لگی، قلت کی وجہ سے اسلام آباد ،پشاور اور لاہور میں اشیا کے دام بڑھ گئے ہیں۔احتجاج کے پیش نظر داخلی اور خارجی راستے بند ہونے سے لاہور کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا، سپلائی چین متاثر ہونے سے سبزیوں کی قیمتیں دگنا ہوگئیں۔