پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

ہنڈائی نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالیں

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیئول (این این آئی ) کاریں بنانے والی جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈائی موٹرز نے فنی خرابی کی بنیاد پر امریکہ سے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد الیکٹریفائیڈ گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی نے بتایاکہ امریکا کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کو ڈرائیو پاور میں کمی کی وجہ سے واپس منگوایا گیا ہے۔ واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 2022 سے 2025 ماڈلز کی کچھ آیونیک 5 اور آیونیک 6 الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں جیسے جینیسس جی وی 60، جینیسس جی وی 70 اور جینیسس جی 80 کے الیکٹریفائیڈ ماڈلز بھی متاثرہ فہرست میں شامل ہیں۔نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این ایچ ٹی ایس اے)کے مطابق گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹس (آئی سی سی یو)کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جو کہ 12 وولٹ کی بیٹری کو چارج کرنا بند کر سکتی ہے اس خرابی کی وجہ سے گاڑی کی ڈرائیونگ پاور ختم ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہنڈائی کے ڈیلرز ان گاڑیوں کی فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے پرزوں کا خصوصی معائنہ کریں گے اور متاثرہ پرزے تبدیل کرکے ان کا سافٹ ویئر اور فیوز اپڈیٹ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…