ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور امریکی کرنسی کے انٹربینک ریٹ 19 پیسے بڑھ گئے۔ کرنٹ اکانٹ 350ملین ڈالر سرپلس ہونے، مسلسل 16ویں ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر، روشن ڈیجیٹل اکانٹ انفلوز بڑھنے جیسے مثبت عوامل کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔

آئی ایم ایف مشن کی پاکستان کی معاشی پیشرفت پر اطمینان، منی بجٹ اور پیٹرولیم لیوی پر ٹیکسوں کے حوالے سے خدشات دور ہونے، گزشتہ 4ماہ میں 13.55فیصد بڑھ کر 10.88 ارب ڈالر تک پہنچنے، روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں انفلوز بڑھنے جیسی مثبت اشاریوں کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔متعلقہ ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیوں، درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دبا اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

اس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19پیسے کے اضافے سے 277روپے 85پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 278روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایک مشن مارچ میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لے گا جس میں امکان ہے کہ جائزہ رپورٹ پاکستان کے حق میں ہوگا اور اسکے نتیجے میں قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجرا کی منظوری مل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…