جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جاپان نے پاکستان میں فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لئے 18.5 ملین امریکی ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد وزارت اقتصادی امور میں جاپان اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان جاپانی گرانٹ ان ایڈ پراجیکٹ ‘سندھ طاس میں سیلاب کے انتظام میں اضافہ’ کے حوالے سے تحریروں کے تبادلے اور تبادلہ خیال کے ریکارڈ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

حکومت جاپان نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو ”سندھ طاس میں سیلاب کے انتظام میں اضافہ”کے عنوان سے گرانٹ ان ایڈ پروجیکٹ کے لئے 2.831 بلین جاپانی ین (18.5 ملین امریکی ڈالے) کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سیلاب کی پیشن گوئی اور سیلاب پر قابو پانے کے کامو ں میں مزید بہتری لانااور ایسے بنیادی اعداد و شمار جمع کرنا ہے جن سے تباہی کے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات میں مدد ملے، اورجوبنیادی ڈھانچے سمیت انسانوں اور معیشت کو ہونے والے نقصان کے خطرے کو کم کرے۔

اس منصوبے کا دائرہ کار ایک ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرولک آبزرویشن نیٹ ورک تیار کرنے کے علاوہ دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں 2022 کے سیلاب سے تباہ ہونے والے دریا کے ڈھانچے کی بحالی ہے۔ یہ منصوبہ سیلاب کے انتظام کے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے میں مدد دے گا، اس طرح مستقبل میں سیلاب کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے کے تحریری امورپرسیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے اور دستاویزت کا تبادلہ کیا۔

ڈاکٹر کاظم نیاز نے دونوں اطرف کے درمیان مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ جاپانی حکومت اور جاپان کے عوام کے تعاون کوسراہا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے مکمل دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے جاپانی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…