اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان مسلسل جاری ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.24فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی13.89فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ ہوا اور اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 16.66فیصد رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں روزمرہ استعمال کی 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 10ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں2.63 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.70فیصد، پیاز کی قیمت میں2.61فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں3.37فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 2.36فیصد، صابن کی قیمت میں0.47فیصد، دال مونگ کی قیمت میں0.93فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 1.67فیصد، گھی کی قیمت میں 1.49فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 0.56فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 1.54 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح کیلوں کی قیمت میں 2.63 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.60فیصد، چینی کی قیمت میں 1.49 فیصد، چکن کی قیمت میں 1.23 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.72فیصد، دال مسور کی قیمت میں0.27فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0.99فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.29فیصد اضافے کے ساتھ 8.21 فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.26 فیصد اضافے کیساتھ 12.24فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 16.66 فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.23فیصداضافے کے ساتھ 14.46فیصد رہی۔ہفتہ وار اعداد وشمار کے مطابق 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.24فیصد اضافے کیساتھ 12.71فیصد رہی ہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…