منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں 50فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں 50فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300ارب کا نقصان ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق صرف پہلی سہ ماہی میں قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80کروڑ اسٹک کی کمی ہوئی ہے جس کے باعث سگریٹ سیکٹر سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو حاصل ہونے والے ریونیو میں بھی نقصان ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جولائی تا ستمبر والیم 7.1ارب سے کم ہو کر 6.3ارب اسٹکس پر آگیا، رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔ صرف ایک ٹیئر ون برینڈ کی سالانہ فروخت 66کروڑ سے کم ہوکر 30کروڑ پر آگئی، صوبوں کو اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف کارروائی کے اختیارات دینے سے بہتری کا امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان سے سوڈان کو 25کروڑ ڈالر مالیت کے سگریٹ برآمد کرنے کا موقع بھی ضائع ہوگیا ہے،متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے بروقت فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث آرڈ منسوخ ہوگیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات اور وزیر اعظم کی منظوری کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہو سکا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ایس آر او جاری نہ ہونے کے باعث 25ملین ڈالر سگریٹ ایکسپورٹ کا پہلا آرڈر کینسل ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے کینسل آرڈر، بنگلہ دیش نے متعلقہ سگریٹ ایکسپورٹ آرڈر کا حاصل کر لیا ہے، ایک ماہ کے اندر بنگلہ دیش نے 10سگریٹ پیکٹ تیار کر کے سوڈان برآمد بھی کر دئیے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…