ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 5 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)25 سے 27 اکتوبر تک ہونے والے پاکستان آٹو شو کے دوران مختلف کمپنیوں نے 5 نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں۔شو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی اور ان الیکٹرک گاڑیوں میں گہری دلچسپی لی، کن کمپنیوں نے کون سی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائیں ان کی تفصیلات یہاں پیش کی جارہی ہیں۔ہنڈائی کی ایلانٹرا ہائبرڈ کار میں کیلیس انٹری، کروز کنٹرول، پارکنگ سینسر، پش سٹارٹ اور 10 انچ کی سکرین نصب ہے۔

یہ فیچرز اسے ایک جدید سڈان بناتے ہیں۔اس میں اے بی ایس بریکس، ایمرجنسی سگنل سٹاپ، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ بریک جیسے سیفٹی فیچرز بھی ہیں، کمپنی کے مطابق اس کی قیمت 97 لاکھ روپے ہے۔چنگان لیومن اس کار میں صرف 2 دروازے ہیں مگر 4 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں قریب 28 کلو واٹ کی بیٹری ہے جو اسے لگ بھگ 300 کلو میٹر کی رینج دلاتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار قریب 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔شہر میں چلانے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس کار میں ڈرائیونگ کے مختلف موڈز جیسے ایکو اور سپورٹس موجود ہیں۔کمپنی کی جانب سے فی الحال پاکستان میں اس کی لانچ کے بارے میں تفصیلات یا قیمت نہیں بتائی گئیں۔بی وائے ڈی نے پاکستان میں اپنی دو کاریں متعارف کرائی ہیں جن میں آٹو تھری اور سیل شامل ہیں۔آٹو تھری میں 49.92 کلو واٹ کی بیٹری اور 410 کلو میٹر کی رینج ہے۔

اس کی قیمت لگ بھگ 90 لاکھ روپے ہے۔جبکہ سیل میں دو اقسام ہیں جن کی قیمتیں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اس کی 82.5 کلو واٹ کی بیٹری کی مدد سے 570 کلو میٹر کی رینج حاصل کی جا سکتی ہے۔کورین آٹو کمپنی کِیا نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار لانچ کی ہے جس کے دو ورژن ہیں: کِیا ای وی فائیو ایئر اور ارتھ۔ دونوں کی حد رفتار 185 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔ان میں تیز چارجنگ کا بھی فیچر ہے جس کی مدد سے آپ کی بیٹری ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔کِیا ای وی فائیو ایئر کی رینج 490 کلو میٹر جبکہ ارتھ کی رینج 620 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ ایئر کی قیمت ایک کروڑ 85 لاکھ جبکہ ارتھ کی قیمت دو کروڑ 35 لاکھ روپے ہے۔

ایم جی کی کار ایچ ایس تو پہلے ہی پاکستان میں 2021 کے دوران آ چکی تھی مگر اب اس کا ایک پلگ اِن ہائبرڈ ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیٹرول انجن اور الیکٹرک بیٹری دونوں ہی موجود ہیں، یعنی آپ اس کار کو چارج کر کے 50 کلو میٹر کی رینج حاصل کر سکتے ہیں مگر باقی سفر پیٹرول ڈلوا کر کرنا پڑے گا۔چھ ایئر بیگز والی اس کار میں 360 ڈگری کیمرا، ایم جی پائلٹ (مصنوعی ذہانت)اور آٹو ایمرجنسی بریک جیسے کچھ فیچر اسے قدرے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی قیمت ایک کروڑ روپے تک ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…