پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی تیل کی بادشاہت کو خطر ہ ؟ غریب ملک میں دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارج ٹائون(این این آئی )تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج سامنے آگیا ہے۔ ایک چھوٹا اور غریب ملک گویانا جس کا شاید آپ نے پہلے کبھی نام نہ سنا ہو، اس ملک نے دنیا کا سب سے بڑا تیل کا کنواں دریافت کیا ہے۔ یہ دریافت گویانا کو تیل کی دنیا میں نمایاں مقام دلانے کے لیے تیار ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گویانا جو کہ پہلے ہالینڈ کی کالونی رہ چکا ہے اور جس کی آبادی صرف 800,000 ہے، غربت زدہ اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا شکار رہا ہے۔

لیکن سمندر کے کنارے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کے بعد یہ ملک مستقبل میں تیل کی دولت سے مالا مال ہونے والا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گویانا کے پاس کم از کم 10 ارب بیرل تیل کے ذخائر ہیں اور یہ مقدار شاید اس سے بھی زیادہ ہو۔ یہ دریافت نہ صرف گویانا کے لیے بلکہ پوری دنیا کی تیل کی مارکیٹ کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2035 تک گویانا 1.7 ملین بیرل تیل یومیہ پیدا کرنے لگے گا جو اسے دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گویانا کی یہ دریافت تیل کی عالمی منڈی کو کافی حد تک تبدیل کر سکتی ہے۔ اگر گویانا اپنی تیل کی پیداوار کو بڑھاتا ہے تو وہ بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ تیل کی اس دولت کے ساتھ گویانا آنے والے سالوں میں تیل کی پیداوار میں سب سے آگے نکل سکتا ہے اور عالمی منڈیوں میں اپنا مقام بنا سکتا ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…