پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ہونڈائی نے 1600 سی سی کی حامل پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی “الینٹرا ہائیبرڈ” گاڑی متعارف کرادی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ہونڈائی نشاط موٹرز نے 1600 سی سی کی حامل پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی “الینٹرا ہائیبرڈ” گاڑی متعارف کرادی۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب میں ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ کے سینئر جنرل منیجر ملک محمد عدنان نے کمپنی کے سی ای او مساکی یمادہ کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنی دیگر گاڑیوں کی طرز پر الینٹرا ہائی برڈ کی فنانسنگ پر غور کررہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کمپنی ماہانہ 200 گاڑیوں کو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فی الوقت کمپنی الینٹرا ہائی برڈ سے متعلق پاکستانی صارفین کا ردعمل کا مشاہدہ کررہی ہے کیونکہ مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت کا حجم 50 فیصد گراوٹ کا شکار ہے لہذا مارکیٹ کی موجودہ صورتحال میں الینٹرا ہائی برڈ کی لوکلائزیشن سازگار نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوریا سے الینٹرا ہائی برڈ 100 فیصد پرزہ جات درآمد کرکے پاکستان میں اسمبل کیا جارہا ہے۔

گاڑی میں عالمی معیار کے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ہر فیچر موجود ہیں اور یہ 6 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ الینٹرا ہائی برڈ ایک لیٹر میں اوسط 25 کلو میٹر مسافت طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الینٹرا ہائیبرڈ گاڑی کی قیمت 97 لاکھ روپے ہے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…