ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سال 2024-25میں پاکستانی معیشت 3.2فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی،آئی ایم ایف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا جیہادایزور نے کہا ہے کہ مہنگائی 29فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6فیصد ہوگئی ہے، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6فیصد پر آ جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی معیشت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024-25میں پاکستانی معیشت 3.2فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، یہ پاکستانی معیشت میں ایک بہتری کا اشارہ ہے۔

آئی ایم ایف ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ نے کہاکہ مہنگائی 29فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6فیصد ہوگئی ہے، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6فیصد پر آ جائے گی، پاکستانی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج کے کئی اہم مقاصد ہیں،مالی استحکام کا حصول، آمدنی میں اضافہ، خسارے میں کمی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں بہتری اورمسائل حل کر کے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے،ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی اہم ترجیحات میں شامل ہیں اس سے پاکستان میں نجی شعبے کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی معیشت کو زیادہ برآمدی صلاحیت حاصل ہوگی۔ جیہاد ایزور نے کہاکہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنے گا،مالیاتی پالیسی مہنگائی میں کمی اور سرمائے کی روانی میں رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ہے، اس سے کرنٹ اکاؤنٹ پر بوجھ کم ہوگا، معیشت میں استحکام آئے گا اور مالیاتی خطرات میں کمی اورتوانائی شعبے میں بہتری آئے گی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…