جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او)نے ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف کردیا ہے۔ایف ٹی او نے یہ انکشاف ایک ٹیکس دہندہ کی شکایت پر تحقیقات کے دوران کیا ہے، اپنی رپورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی سائبر سیکورٹی کی ناکامی کی وجہ سے 14 ارب 66 کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ ہوا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائبر حملے میں ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ ہوگیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر کریمنل نے ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی لین دین کیے اور فراڈ کرنے والوں نے 81 ارب 43 کروڑ روپے کی جعلی ٹرانزیکشن بھی کیں، ان جعلی ٹرانزیکشن میں قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 14ارب 66کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکایت کرنے والے کا ٹیکس ریٹرن صفر دیکھانے کے باوجود ایف بی آر نے اسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ رپورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے ایف بی آر اور پرال کے اسٹاف پر سخت تنقید کی گئی ہے اور ایف ٹی او نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجرموں کی فوری شناخت کرے۔ اس سلسلے میں وفاقی ٹیکس محتسب کی اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت بھی جاری کیے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…