جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیا، عالمی بینک

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے نئے منصوبوں کے لیے 1 ارب 55 کروڑ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ ناجی بین حسین نے بتایا کہ موجودہ منصوبوں کیلئے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔

زیادہ تر فنڈنگ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے مختص ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے 500 ملین ڈالرز خرچ ہوں گے۔ سندھ میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے 22 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے۔ 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں، صوبے میں سیلاب متاثرین کے 9 لاکھ 35 ہزار بینک اکائونٹس کھولے جا چکے ہیں۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم 4 اقساط میں فراہم کی جا رہی ہے،سندھ میں 6 لاکھ 40 ہزار سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں انتہائی شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم دی جا رہی ہیں۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بلوچستان میں 104 سیلاب متاثرین کے بینک اکائونٹس کھولے گئے ہیں۔ صوبے میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کیلئے رقوم فراہم نہیں کی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں گھروں کی تعمیر کیلئے 4 لاکھ روپے جبکہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…