پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف سے معاہدے کی کامیابی کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے ڈالر بیسڈ یوروبانڈ اور روپیہ بیسڈ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے نتیجے میں یوروبانڈ کی قیمت میں بہتری آئی ہے، جبکہ انٹرسٹ ریٹ کم ہوا ہے۔

سی ای او ٹاپ لائن ریسرچ محمد سہیل نے اس حوالے سے بتایا کہ یوروبانڈ جو اس سے پہلے 20 سے 40 فیصد تک کی شرح سود پر ٹریڈ ہوتا رہا ہے، پر سود کی شرح اس وقت کم ہو کر 9 سے 11 فیصد تک آگئی ہے، جس سے حکومت کو عالمی مارکیٹ سے مناسب شرائط پر فنانسنگ حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے، اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ محمد اویس اشرف نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاری یوروبانڈز کو بڑھتی ہوئی قیمت پر خرید رہے ہیں اور بلند شرح سود کی ان کی خواہش دم توڑ رہی ہے، دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 500 ملین ڈالر مالیت کے 10 سالہ یوروبانڈز جو ستمبر 2025 میں میچور ہونگے کی قیمت بڑھ کر 98.2 سینٹ ہوگئی ہے،

جو 4 اکتوبر تک 97.1 سینٹ تھی، اسی طرح بانڈ پر شرح سود 8.06 پرسنٹیج پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10.26 فیصد ہوگئی ہے، 1.3 ارب روپے مالیت کے 5 سالہ بانڈز جو اپریل 2026 میں میچور ہورہے ہیں، کی قیمت 91.6 سینٹ سے بڑھ کر 93 سینٹ ہوگئی ہے، جبکہ شرح سود 11.74 پرسنٹیج پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11.18 فیصد ہوگئی ہے، دیگر بانڈز کی صورتحال بھی کچھ اسی طرح ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور ٹی بلز میں ستمبر کے مہینے میں 61.65 ملین ڈالت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے ٹی بلز میں کی گئی غیرملکی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 179.16 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…