نارووال( این این آئی)تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے منڈی میں پھل اور سبزیاں بروقت نہ پہنچ سکیں جس کے باعث ریٹ بڑھ گئے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی طرف سے روڈ بلاک کرنے کے باعث سبزیاں اور پھل منڈیوں میں بر وقت نہ پہنچ سکے اور انکی قلت پیدا ہو گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آڑھتیوں نے سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ بڑھا دیئے،
سبزیوں میں پیاز ٹماٹر کے ریٹ دو سو روپے کلو سے تجاوز کر گئے جبکہ دیگر روزمرہ کی سبزیاں بھی تیس سے چالیس روپے کلو مہنگی ہو گئی،اسی طرح پھلوں میں سیب، کیلے،انگور اور انار وغیرہ کی قیمتیں بھی عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہو گئیں ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں۔