ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسوں میں اضافے کا نفاذ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ کر دیاگیا۔جس کے تحت 25-2024 کے آخر تک 102 ارب روپے کے ریونیو کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا جبکہ 24-2023 میں 64 ارب روپے کے محصولات کی وصولی ہوئی۔لاہور عبدالحکیم موٹروے (ایم تھری)، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد ملتان موٹروے (ایم فور)، ملتان سکھر موٹروے ( ایم فائیو)، ڈی آئی خان ہکلہ موٹروے (ایم 15)سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت اسلام آباد پشاور موٹروے (ایم ون)پر سفر کرنے والی کاروں کا ٹول 350 روپے سے بڑھ کر 460 روپے ،اسی طرح ویگنوں کا ٹیکس 550 روپے سے بڑھ کر 720 روپے جبکہ بسوں کو 1000 روپے سے بڑھ کر 1300 روپے اور ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس 1500 روپے سے بڑھ کر 1950 روپے کر دیا گیا۔قومی شاہراہوں پر کاروں کا ٹول ٹیکس 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ، ویگنوں کو 90 روپے اور بسوں کو 130 روپے کے سابقہ نرخوں کے مقابلے میں 170 روپے کے نئے ریٹ ۔ 2 اور 3 ایکسل والے ٹرکوں کے لیے ٹیکس 210 روپے جبکہ آرٹیکلیولیٹڈ ٹرکوں پر بالترتیب 160 روپے اور 350 روپے کے مقابلے میں 460 روپے وصول کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کوہاٹ ٹنل (این 55)، اسلام آباد، مری، کوہالہ ہائی وے (این75)اور میانوالی ٹول پلازہ (این 135) جیسے اہم مقامات پر بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیئے گئے ہیں ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…