بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے مطابق سال 2024کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔30ستمبر تک 36لاکھ 48ہزار 216افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے،ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ریکارڈ 95ارب 70کروڑ روپے سے زائد ٹیکس بھی جمع ہوا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 16لاکھ 86ہزار 614زیادہ گوشوارے جمع ہوئے، جولائی 2023 سے اب تک 11لاکھ 65ہزار 730نئے افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

اس سال 13 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد نے زیرو قابل ٹیکس آمدن ظاہر کی۔اعداد وشمار کے مطابق 11لاکھ 65ہزار میں سے 3لاکھ 40ہزار 473 افراد نے یکم جولائی 2024 سے رجسٹریشن کرائی، ٹیکس ایئر 2023 میں 33 لاکھ 68 ہزار افراد نے گوشواروں کے ساتھ زیرو آمدن ظاہر کی۔ٹیکس سال 2023 میں گوشواروں کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، پچھلے سال 30 ستمبر تک 19 لاکھ 51 ہزار 602 افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کئے تھے۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 14اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…