اسلام آباد (این این آئی)چاول کی برآمدات کیلئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چاول کی برآمدات کیلئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم کر دی ہے، وزارت تجارت نے کم ازکم برآمدی قیمت ختم کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق چاول کی برآمدات سے پاکستان 5ارب ڈالر تک کا ریونیو حاصل کر سکتا ہے،پاکستانی چاول برآمد کنندگان عالمی منڈی میں بہتر مسابقت حاصل کرسکیں گے۔
کم از کم برآمدی قیمت ختم کرنے کا فیصلہ رائس ایکسپورٹرز کی درخواست پر کیا گیا،چاول برآمد کنندگان نے فیصلے کو چاول برآمدات کو بڑھانے کیلئے اہم قرار دیا ہے ۔وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اقدام پاکستان چاول کو عالمی منڈی میں مضبوط مقام دلانے میں مددگار ہوگا،چاول برآمد کنندگان اب عالمی ٹھیکوں میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔