منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جاپان میں تیار کیا جانے والا دنیا کا سب سے مہنگا چاول مارکیٹ میں آگیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان کا کنمیمائی پریمیئم ہاتھ سے چنے گئے آرٹیزنل چاول کی ایک قسم ہے اور یہ دنیا کے سب سے مہنگے (109 ڈالر فی کلو گرام) چاول کا گنیز ورلڈ ریکار کا حامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چاول کرہ اورض پر غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک میں سے ایک ہے، لیکن اگر آپ دنیا کی چند بہترین چاولوں کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو پھر کنمیمائی پریمیئم کے کسی اور چاول کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔

اسکے تیار کنندگان جاپان کے ٹویو رائس کارپوریشن ہے، یہ خصوصی چاول 17 سال قبل ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے فلیور پر مشتمل ہے۔اسکی تیاری کے لیے کمپنی کی ملکیتی چاول بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے ہاتھ سے چنے ہوئے دانے شامل کیے گئے تھے۔

کنمیمائی پریمیئم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روایتی چاولوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غذائیت کا حامل ہونے کے ساتھ مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے۔ جبکہ اسکی پالش کے عمل کی وجہ سے اسکے دانے خود بھی چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں جو صرف غیر خوردنی موم کی تہہ کو ہٹاتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…