ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیوٹا نے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کر نے کااعلان کر دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ٹیوٹا نے گاڑیوں کی پروڈکشن عارضی طور پر بند کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ٹیوٹا پاکستان کو پچھلے ایک سے دو ماہ سے مسلسل سپلائی چین اور کم انوینٹری مسائل کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ٹیوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ جو پاکستان کی معروف آٹو موٹیو مینوفیکچرر ہے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو 26 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک عارضی طور پر معطل کر رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ سپلائی لائن میں جاری مشکلات اور ضروری خام مال اور اجزا ء کی کمی کے باعث کیا گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دئیے گئے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ خام مال اور اجزا ء کی کم انوینٹری کی سطح نے کمپنی کی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ کمپنی کو سپلائی چین میں خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے ضروری پرزوں کی کمی ہو گئی ہے۔اس سے قبل، ٹویوٹا پاکستان نے دو پیداواری کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا، جو 5 جولائی 2024 سے 22 جولائی 2024 اور 6 اگست 2024 سے 8 اگست 2024 تک جاری رہیں۔

پیداوار کی معطلی کا کمپنی کی پیداوار اور گاڑیوں کی ترسیل پر عارضی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم انڈس موٹرز نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کو کم سے کم کرنے اور جلد از جلد معمول کے آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…