ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں 8 روزہ وقفے کے بعد پیر کو ڈالر کی قدر میں معمولی نوعیت کا اضافہ جبکہ اوپن ریٹ میں کمی واقع واقع ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کی کمی سے 277 روپے 72 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث انٹربینک میں ڈالر 03 پیسے اضافے سے 277 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کی کمی سے 280 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر کے علاوہ دیگر غیرملکی کرنسیوں کی برآمدات کے عوض درآمد شدہ ڈالر کا 50 فیصد حصہ فروخت کرنے کی مدت میں توسیع سے اوپن مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی کیونکہ اسٹیٹ بینک یہ توسیع 25 جون تک کردی ہے جس کے مثبت اثرات روپے کی قدر پر مرتب ہوئے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…