ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

datetime 20  ستمبر‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے کمی ہونا شروع ہوگئی ہے،حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر12.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق روزمرہ استعمال کی17اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 15ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران پیاز، ٹماٹر، چینی، آلو، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، مسور، ماش، ایل پی جی، سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 74 فیصد، دال چنا 57 فیصد، خشک دودھ 256 فیصد، بیف 25 فیصد، ٹماٹر 18 فیصد اور دال مونگ 16 فیصد تک مہنگی ہوئیں جبکہ گیس چارجزبھی 570 فیصد تک بڑھ گئے۔ اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 38 فیصد تک سستا ہوا، سرخ مرچ اورچاول 10 فیصد، پٹرول 25 فیصد، ڈیزل 24 فیصد سستا ہواہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.42 فیصد کمی کے ساتھ9.14فیصد،اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0.45فیصدکمی کے ساتھ13.14فیصد رہی۔22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.44 فیصد کمی کے ساتھ 16.09فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.48 فیصد کمی کے ساتھ 13.04فیصد رہی۔اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح0.58 فیصدکمی کے ساتھ 11.02فیصد رہی۔



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…