ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جماعت اسلامی نے پیٹرول قیمتوں میں معمولی کمی کو ناکافی اورکم ازکم 50روپے فی لیٹرکمی کامطالبہ کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی سندھ نے پیٹرول قیمتوں میں معمولی کمی کو ناکافی اورکم ازکم 50روپے فی لیٹرکمی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اورروزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی لاکرپیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی اورظالمانہ ٹیکسزکے نفاذ سے پہلے ہی عوام کا زندہ رہنا دوبھر بنادیا گیا ہے ۔

عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی اوریہاں بھی چارمرتبہ معمولی کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جارہا ہے۔مقامی انتظامی مشینری بھی عوام کی دادرسی نہیں کررہی ہے جس کا جہاں بس چل رہا ہے وہ عوام کو لوٹ رہا ہے ۔ جب پیٹرول معمولی بھی بڑھتا ہے تو ٹرانسپورٹ مافیا اورتاجرقیمتوں وکرایوں کو آسمان پرلے جاتے ہیں مگر جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو یہ اس پرعملدرآمد کے لیے تیارنہیں ہوتے۔

انہوں مطالبہ کیاکہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے مافیازکو لگام اورپٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لیے کرپشن فری اورنتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں تاکہ مہنگائی میں کمی اورعام کو ئی سکھ کا سانس لے سکیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…