جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2024 |

کمالیہ ( این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں کمی نہ کیے جانے کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں ۔تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں آئی اشیائ خورد ونوش ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اپنی پرانی جگہ پر برقرار ہیں ۔

اس حوالے سے آڑھتی حضرات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بہت سی سبزیاں اور فروٹ سندھ اور کے پی کے کے علاقوں سے آتاہے جو گاڑیاں ان اشیائ کو پنجاب لے کر آتی ہیں ان کے بھاری کرائے ہوتے ہیں جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھا دیے جاتے ہیں لیکن قیمتیں کم ہونے پر کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے شہری روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیائ اورپھل اور سبزی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے ۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…