اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سیمالی سال25-2024 کےآغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کیمطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔بنیادی طور پراگست 2024 کے دوران ترسیلات زر کی آمد سعودی عرب سے 713.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 474.8 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.4 ملین ڈالر رہی۔

مالی سال25-2024 کے آغازمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 51 فیصد، برطانیہ سے 44 فیصد، امریکہ سے 23.5 فیصد اور متحدہ عرب امارات سے 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے کی وجوہات میں ہنڈی اورڈالرکی اسمگلنگ پر حکومتی کریک ڈائون شامل ہے جس کے باعث شرح مبادلہ مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے ۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معاشی صورتحال کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ترسیلاتِ زرمیں زبردست اضافہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…