منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز سے متعلق اہم وضاحت جاری کر دی

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بینک دولتِ پاکستان نے رواں سال جنوری میں نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے موضوعاتی ڈیزائن اور آئیڈیاز کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اعلان کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا تھا۔ آرٹ مقابلے کا مقصد مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی سطح پر رائج بہترین ضابطہ عمل کے مطابق ڈیزائن کی تیاری کے عمل میں عوام کو شامل کرنا تھا۔

مقامی فنکاروں کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور اس مقابلے کی فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر 2024 کو کیا گیا۔آرٹ کے مقابلے کے ان نتائج کے اعلان کو ذرائع ابلاغ اور بعض عوامی حلقوں کی جانب سے نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ کے طور پر تعبیر کیا گیا۔ تاہم آرٹ مقابلے کے نتائج کا اعلان کرنے کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

فاتح قرار پانے والے ڈیزائنوں میں سے ایک میں مذہبی تنوع کی عکاسی کرتے ہوئے اور ملک میں موجود مختلف مذاہب کو اجاگر کیا گیا ۔ عوام کے کچھ حلقوں نے اسے غلط طور پر ایک خاص مذہب کو نمایاں کرنے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔ آرٹ کمیٹی نے فاتح ڈیزائن کا انتخاب محض اس کے فنی معیار اور مذہبی تنوع کے موضوع کی بنیاد پر کیا ہے اور اس کا کوئی خاص مقصد نہیں۔یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ جن بینک نوٹ ڈیزائنوں کو آرٹ مقابلے میں فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں ہیں۔

مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کردہ معروف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیزائن کیے جا رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی اور اسٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری 2025 تک حتمی منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کی چھپائی کا عمل شروع کرے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…