بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

یونائیٹڈ نے اپنی یو ایس 70 کا نیا ماڈل 26 تبدیلیوں کے ساتھ مارکیٹ میں اتار دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)حال ہی میں ہونڈا نے اپنی دونوں مشہور زمانہ موٹر سائیکلوں سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے نئے ماڈلز متعارف کروائے ہیں لیکن ان کے صرف سٹیکرز ہی تبدیل کیئے گئے ہیں لیکن اب یونائیٹڈ نے اپنی 70 سی سی موٹر سائیکل میں 26 تبدیلیاں کرتے ہوئے نیا ماڈل مارکیٹ میں مقابلے کیلئے اتار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ نے اپنی یو ایس 70 کا نیا ماڈل مارکیٹ میں اتار دیاہے جس کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہے تاہم اگر آپ 40 ہزار مزید خرچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ ہونڈا کی سی ڈی 70 بھی خرید سکتے ہیں ۔ اگر مارکیٹ ویلیو کی بات کی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ سی ڈی 70 حقیقت میں کیش ڈپازٹ ہے جبکہ یونائیٹڈ شورم سے نکلنے کے بعد فوری اپنی بھاری مالیت کھو دیتی ہے جسے ہمیں مارکیٹ ویلیو کہہ سکتے ہیں ۔یونائیٹڈ حکام کے مطابق انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کی پائیداری کو مزید بہتر بنا دیاہے ، اس کا سیٹ کیریئر ، سیٹ اسمبلی، مڈ گارڈ، مین سٹینڈ، بریک پیڈل ، کک سمیت دیگر چیزوں کی پائیداری بڑھاتے ہوئے تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔جبکہ موٹر سائیکل کے سٹیکرز بھی نئے دیئے گئے ہیں ۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…