اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

معروف کار ساز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)ہنڈائی نشاط نے دوسرے ممالک سے مصنوعات کی ترسیل کی لاگت بڑھنے کے پیش نظر گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ،کمپنی کے مطابق ایلانٹرا، سوناٹا، ٹوسان اور پورٹر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت میں اڑھائی لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 71 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 69 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ٹوسان جی ایل ایس ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 73 لاکھ 15 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ٹوسان جی ایل ایس اے ڈبلیو ڈی پہلے80 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب تھی جس کی قیمت اڑھائی لاکھ روپے بڑھا کر 82 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

ٹوسان الٹی میٹ اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 89 لاکھ 9 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔کمپنی کے مطابق سوناٹا 2000 سی سی کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد گاڑی ایک کروڑ 2 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 99لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔سوناٹا 2500 سی سی کی پرانی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 30 ہزا ر روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 12 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…