منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھائو کے بعد مندی سرمایہ کاروں کے63ار ب روپے سے زائدڈوب گئے

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹا ک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوآئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں تاخیر ،ایف بی آر کے اہداف پورے نہ ہونے پر منی بجٹ کی قیاس آرائیوں کے سبب مارکیٹ 79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی اور انڈیکس200سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 78400پوائنٹس سے گھٹ کر78200پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو63ار ب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور64.20فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا تاہم منفی خبرو ں پر سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 204.92پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 78488.22پوائنٹس سے کم ہو کر78283.30پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 111.98پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 24923.18پوائنٹس سے گھٹ کر24811.20پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50674.74پوائنٹس سے کم ہو کر50391.05پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 63ارب46کروڑ39لاکھ23ہزار975روپے رہ گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب85ارب34کروڑ41لاکھ71ہزار414روپے سے گھٹ کر104کھرب21ارب88کروڑ2لاکھ47ہزار439روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو 15ارب روپے مالیت کے 45کروڑ72لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 21ارب روپے مالیت کے 68کروڑ8لاکھ10ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو مجموعی طور پر 447کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،287میں کمی اور53کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہیسکو ل پیٹرول 4کروڑ64لاکھ ،آغااسٹیل انڈسٹریز 2کروڑ87لاکھ ،سیکیور لوجسٹک گروپ2کروڑ15لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ7لاکھ اور کالونی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ1کروڑ80لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

کاروبار کے لحاظ سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں100.07روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 17599.00روپے ہو گئی اسی طرح75.20روپے کے اضافے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت908.95روپے پر جا پہنچی جبکہ ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے بھا میں50.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 2050.00روپے ہو گئی اسی طرح 48.92روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7390.25روپے پر آ گئی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…