ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

26آئی پی پیز کو 10 سالوں میں 1200ارب روپے سے زائد ادا کیئے جانے کا انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں درآمدی ایندھن سے چلنے والے 26 بجلی گھروں کو گذشتہ 10 سال کے دوران 1200 روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ دستاویز کے مطابق درآمدی ایندھن سے چلنے والے پاورپلانٹس کو بندش یا خرابی کے باوجود ادائیگیاں بلا تعطل جاری رہیں۔درآمدی ایندھن سے چلنے والے پاور پلانٹس کی 10 سالہ کپیسٹی پیمنٹس کا ڈیٹا سامنے آگیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کے مطابق 2015 سے 2024 تک 1200 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 2015 سے پہلے کی تفصیلات فراہم کرنے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے۔دستاویز کے مطابق 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے، پاور پلانٹس میں سے 11 بجلی گھر درآمدی گیس جبکہ 15پاور پلانٹس فرنس ئل پر چل رہے ہیں ۔ ان میں فرنس آئل والے پلانٹس کو گذشتہ 10 برس کے دوران 758ارب اور درآمدی گیس سے چلنے والے پلانٹس کو 536ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی گئیں۔

سی پی پی اے دستاویز کے مطابق زیادہ ایندھن استعمال کرکے کم مقدار میں مہنگی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس میرٹ آرڈر میں سب سے نیچے اور سفید ہاتھی ہیں۔ ان بجلی گھروں میں سینکڑوں فنی خرابیوں کا انکشاف بھی ہوا۔ بعض پاور پلانٹس زیادہ تر وقت مکمل بند رہے، بعض کو صرف ضرورت کے وقت چلایا گیا مگر کیپسٹی پیمنٹ سب کو ملتی رہی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…