کراچی(این این آئی) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان مزید برقرار نہ رہ سکا اور جمعے کو امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کی ریٹنگ اور آٹ لک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک گھٹنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سکوک، یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ ممکنہ طور متعارف کیے جانے، نادہندگی کے خطرات کم ہونے سے دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے سستے قرضوں کا حصول ممکن ہونیسے جمعے کو ڈالر ریورس گئیر میں رہا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 280روپے سے نیچے آگئی۔
کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر بڑھتی ہوئی طلب کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکاروبار کے اختتام پر 11پیسے کی کمی سے 278روپے 53پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی کی بہتری اور طلب نہ ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔