جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

مشرق وسطی کے بینکوں سے 4بلین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

datetime 27  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہاہے کہ ملک بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے پاکستان اگلے مالی سال تک مشرق وسطی کے کمرشل بینکوں سے چار ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ایک خصوصی انٹرویو میں جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے 7 بلین ڈالر کے بیل آئوٹ پروگرام کی منظوری کے لیے درکار اضافی بیرونی فنانسنگ میں دو بلین ڈالر حاصل کرنے کے ایڈوانس اسٹیجز میں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جولائی میں قرض پروگرام پر ایک معاہدہ کیا تھا، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری اور ملک کو پاکستان کے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں سے ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق حاصل کرنے سے مشروط ہے۔مانیٹری پالیسی کے بارے میں پوچھے جانے پر جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود میں حالیہ کمی کا مطلوبہ اثر ہوا ہے، افراط زر کی شرح مسلسل سست ہے اور کٹوتیوں کے باوجود کرنٹ اکانٹ کنٹرول میں ہے۔پاکستان کی سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس افراط زر جولائی میں 11.1 فیصد تھی، جو 2023 میں 30 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی ان تمام پیش رفتوں کا جائزہ لے گی، انہوں نے مزید کہا کہ شرح کے حوالے سے فیصلے پہلے سے طے نہیں کیے جا سکتے۔جمیل احمد نے کہا، اب ہمیں ترقی اور دیگر متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی کیونکہ یہ ملازمتوں کی تخلیق اور دیگر سماجی اقتصادی مسائل کے لیے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کا مینڈیٹ ترقی کی طرف توجہ مرکوز کرنے سے پہلے قیمت اور مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…