منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

انٹربینک میں ڈالرسستا ہو گیا

datetime 19  اگست‬‮  2024 |
ڈالر ریٹ

کراچی(این این آئی) پاکستان میں خدمات انجام دینے والی کثیرالقومی کمپنیوں کی اپنے ہیڈ کوارٹرز کو زرمبادلہ کی منتقلی کے دبا کے باوجود جولائی میں خسارہ قابو میں آنے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری انفلوز 29 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی افواہوں کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا، یہی وجہ ہے کہ کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10پیسے کی کمی سے 278روپے 44پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

حکومت کی جانب سے گرے مارکیٹ کے خلاف کریک ڈان، بیرونی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے تناسب سے گھٹ کر 6 سال کی کم ترین سطح پر آنے، جی ڈی پی کے تناسب سے بیرونی قرضوں کا حجم 26 فیصد کے ساتھ 130 ارب ڈالر کی سطح پر آنے، ملکی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 12فیصد بڑھنے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے اضافے جیسے عوامل بھی مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…