ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پہلی بار خواتین انجینئرزنے 24 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین انجینئرز نے حسینی یتیم خانہ(نشترروڈ)کی چھت پر 24 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا۔لیڈیز فنڈ انرجی کی خواتین انجینئرز کو پاکستان میں بااختیار بنانے کے تسلسل میں حسینی یتیم خانہ سولر سسٹم منصوبے کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی کی تربیت یافتہ سرٹیفائیڈ خواتین انجینیئرز کے ذریعے 6 لیتھیم بیٹریز کے ساتھ 24 کلو واٹ کا سولر سسٹم حسینی یتیم خانہ کی چھت پر نصب کر دیا گیا۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے ذریعے سولر روف کی تنصیب ہے۔

اس سنگ میل کے حوالے سے حسینی یتیم خانہ کی چھت پر سولر پینلز اور سسٹم کے مکمل پس منظر کے ساتھ تقریب ہوئی۔این ای ڈی یونیورسٹی سے 28 خواتین انجینئرز کی تربیت ایک منصوبہ تھا جو داد گلوبل فائونڈیشن(ڈی جی ایف) کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور انڈسٹری میں شامل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ لیڈیز فنڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس منصوبے کے نفاذ میں شریک کے طور پر کام کیا، جس نے کے ایف ڈبلیو اور ڈیولپپ کے تعاون سے اس تربیت کو ڈیزائن کیا، ماڈیولز تیار کیے اور ان خواتین کو انٹرنز اور انسٹالرز کے طور پر شامل کیا اور خواتین ٹیم نے سولر انسٹالیشن مکمل کی۔این ای ڈی یونیورسٹی میں سولر روف انسٹالیشن کی تربیت ڈاکٹر محسن امان نے دی، جو عالمی معیار کی تھی اور لیڈیز فنڈ انرجی نے یتیم خانہ کے لیے ایک اعلی معیار کا سولر روف ڈیزائن کیا۔

اس کورس کے لیے 86 خواتین انجینئرز ویٹ لسٹڈ تھیں، اور ڈی جی ایف اگلے گروپ کے لیے اندرونی سندھ کی لڑکیوں کے ساتھ اس تربیت کو جاری رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔کے ایف ڈبلیو ڈی ای جی امپلس اور ڈیولپپ کے تعاون سے پانچ غیر معمولی لیدیز فنڈ انجینیئرز، عریبہ رشید، ایمان بطول، فرحان انجم، مسکان اقبال اور رحیمین حیدر علی نے یتیم خانے میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن کے لیے خواتین انجینئرز کے لیے عملی تربیت دی اور وہ پاکستان کی تاریخ میں سولر روف انسٹالیشن کے لیے معاوضہ لینے والی پہلی خواتین بن گئیں اور وہ لیڈیز فنڈ انرجی کی انسٹالرز ہیں۔تارا عذرا داد، سی ای او لیدیز فنڈ انرجی نے اس اقدام کے مقصد پر زور دیا کہ نہ صرف ان خواتین انجینئرز کو تربیت دینا اور ان کو لیڈیز فنڈ کے لیے بھرتی کرنا بلکہ ان کو وسیع انرجی سیکٹر میں ایک فیڈر کے طور پر استعمال کرنا بھی ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے اور پاکستان میں بہتر ماحولیاتی منظر نامہ میں حصہ لینے کے لیے وسیع تر شرکت کے لیے گرم جوشی سے دعوت دی۔

ہم خاص طور پر حسینی یتیم خانہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے خواتین انجینیئرز پر اعتماد کیا کہ وہ سسٹم کو انسٹال کریں۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کہا کہ کراچی میں بہادر، متحرک خواتین انجینئرز، لیڈیز فنڈ انرجی کی پہلی خواتین انسٹالرز پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے حکومت کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے لیے خواتین انجینیئرز کی سولرائزیشن کی تربیت کے لیے داد گلوبل فانڈیشن کو این ای ڈی یونیورسٹی میں 100 خواتین انجینئرز کی تربیت کے لیے زمین اور فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے لیڈیز فنڈ انرجی کو کے ایم سی بلڈنگ کو سولرائز کرنے کے لیے اپنے موجودہ ٹینڈر کو پچ کرنے کی اجازت دی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…