بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جہاں اور جتنا ممکن ہوسکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا سمجھنا چاہئے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر انشا اللہ مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی۔ مزید اس سلسلہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے میٹنگ کے دوران تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو ممکن بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی عوام سے طے شدہ کرائے سے زائد رقم لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسی زیادتی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کرانے اور روزانہ کی بنیاد پر کرائے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…