پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے’آئی ایم ایف

datetime 25  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آباد (این این آئی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان برآمدات بڑھانے میں انتہائی کمزور ملک ہے۔ برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعت کی پیداوار میں مزید ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے،جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ادائیگیوں پر پابندی، درآمدات کیلئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں، ایکسچینج ریٹ پاکستان کی کم برامدات کی بنیادی وجوہات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو برآمدات و درآمدات کیلئے عالمی مارکیٹس میں مقابلے کے رجحان کی فضا کو دیکھنا چاہیے، برآمدات بڑھانے کیلئے مقامی صنعت کی پیداوار میں مزید ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، مقامی صنعتوں کی پیداوار بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش، بھارت، ویتنام، تھائی لینڈ و دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی برآمدات انتہائی کم ہیں، پاکستان کو ٹیکسٹائل، ایگریکلچر پراڈکٹس کے علاوہ دیگر شعبوں کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کی برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں پرفارمنس زیادہ بہتر نہیں ہے۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے برآمدات بڑھانے کیلئے معاشی ٹیم سے پلان طلب کر لیا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…