منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مختلف قسم کے ٹیکسز عائد ‘اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا

datetime 11  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے مختلف قسم کے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، چینی کا کٹہ 6700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے، کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنہ 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، یہی نہیں بلکہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی حالیہ مہنگائی میں گزر بسر کرنا مشکل ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز نے عام آدمی کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے لہٰذا حکومت نئے ٹیکسز کو ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف کرنے کے اقدامات اٹھائے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ مال خریدتے وقت قیمتوں میں اضافے کا سن کر ہم بھی پریشان ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…