پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، فی یونٹ بڑے اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ

datetime 11  جولائی  2024 |

اسلام آباد (این این آئی) بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا خدشہ ہے جبکہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کے دوران پاور ڈویڑن کے حکام نے بتایا کہ کے الیکڑک صارفین کو 177ارب اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کو313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف دیا ہے، ملک کے86 فیصد گھریلوصارفین کو ٹیرف میں ریلیف کا فائدہ ہوگا، وفاقی حکومت 3 ماہ کے لیے ٹیرف پر ریلیف کی مد میں 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔پاور ڈویژن نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی صارفین کورواں مالی سال 490 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، کے الیکڑک177ارب، ڈسکوز صارفین کو313 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

ممبر نیپرا مقصود انور خان نے کہا کہ میرے ڈیٹا کیمطابق 3 ماہ کے لیے65 فیصد صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، آپ کہہ رہے کہ 86 فیصد گھریلو صارفین کو فائدہ ہوگا، آپ کے پاس شاید پرانا ڈیٹا ہے اس کو چیک کرلیں۔سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرا کی جانب سے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا اور اسے وفاقی حکومت کو بھجوائیگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں پانچ روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے کہ اضافہ مرحلہ وار ہو گا یا ایک ساتھ۔رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا جبکہ گذشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔مالی سال 24ـ2023 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 23ـ2022 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 مراحل میں اضافہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…