بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 15روپے فی کلو بلاجواز اضافہ

datetime 26  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہور( این این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں مزید 15روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مار کیٹنگ دھڑلے سے جاری ہے ،ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں۔اوگرا نے سرکاری قیمت234 روپے 60پیسے مقر کی جبکہ مختلف مقامات پر ایل پی جی 300روپے سے 315روپے فی کلو پر فرخت ہو رہی ہے۔اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 180روپے اورکمرشل سلنڈر675روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے ۔

گھریلو سلنڈر کی کی سرکاری قیمت 2770 ہے تاہم مارکیٹ میں اس کی 3600سے 3780روپے میں فروخت جاری ہے ، اسی طرح کمرشل سلنڈر10715روپے کی بجائے 13500سے 14175روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کریک ڈائون کی وجہ سے بلیک میں فروخت جاری ہے ، لوگوں نے مارکیٹوں میں کاروبار بند کر چھپ کر گھروں میں فلنگ کا کام شروع کر دیا ہے اور کسی بھی حادثے کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان کا اندیشہ ہے ، ہم حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ایل پی جی کے کاروبار کے حوالے سے کوئی ضابطہ اخلاق بنائے ہم حکومت کے ساتھ مل کر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…