ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مئی کے مہینہ میں آئی ٹی برآمدات میں 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ

datetime 22  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی آئی سی ٹی سروسز کی برآمدی ترسیلات میں مئی 2024 میں 332 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال مئی کے مہینے کے مقابلے میں 40.7 فی صد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2023ـ24 کے جولائی 2023 سے مء 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے2.371 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 2.925 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا موجودہ حکومت کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے، آئی ٹی برآمدات کے اضافہ میں سپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل(ایس آئی ایف سی)، پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کا کردار لائق تحسین ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کے لیئے بھرپور اقدامات جاری ہیں، آئندہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، آئی ٹی بجٹ میں اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیئے مدد گار ہوگا، اس بجٹ میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے منصوبوں کے لیئے 20 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…