اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی

datetime 27  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے بتایا کہ نئے مالی سال کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4ارب 16کروڑ 50لاکھ ڈالرز اضافے کا امکان ہے جس کے بعد یہ بڑھ کر27ارب 92کروڑ 30لاکھ ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید بتایاکہ آئندہ مالی سال پاکستان کی درآمدات میں 5ارب 51کروڑ 70لاکھ ڈالرز جبکہ برآمدات میں ایک ارب 35کروڑ 20لاکھ ڈالرز اضافیکا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے نئے مالی سال درآمدات کاحجم 60ارب 48کروڑ ڈالرز رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پاکستان کی برآمدات 32ارب 56کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے بتایاکہ رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔رواں برس پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز جبکہ برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…