جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ہنڈا کا الیکٹرک گاڑیوں میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

datetime 17  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)مشہور کار ساز کمپنی ہنڈا نے الیکٹر ک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق کمپنی نے 2030 تک سرمایہ کاری کو دگنا کرکے 65 بلین ڈالر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، تاہم، کمپنی 2040 تک 100 فیصد الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی فروخت حاصل کرنے کے 3سال قبل مقرر کردہ ہدف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔جاپان کے معروف کار ساز ادارے ہنڈا کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی 2030 تک اس شعبے میں تقریبا 10 ٹریلین ین کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جب ای ویز کی مکمل مقبولیت کا دور شروع ہونے کی امید ہے۔کار ساز کمپنی نے پہلے درمیانی مدت میں ای وی ٹیکنالوجی کے لیے 5ٹریلین ین مختص کیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنڈا ایک مسابقتی کاروباری ڈھانچہ قائم کرنا چاہتی ہے جس کا مقصد مجموعی پیداواری لاگت کو تقریبا 35 فیصد کم کرنا ہے اور 2030 تک، ہنڈا شمالی امریکا میں خریدی جانے والی بیٹری کی قیمت کو موجودہ بیٹریوں کی قیمت کے مقابلے میں 20 فیصد سے زیادہ کم کر دے گی۔2030 تک کمپنی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں اور فیول سیل ای وی کو عالمی سطح پر فروخت کا 40 فیصد بنانا ہے۔ دنیا کی آٹو کمپنیاں تیزی سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو ترجیح دے رہی ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بارے تشویش بڑھنے کے ساتھ کم آلودگی پھیلانے والے ماڈلز کی مانگ بڑھ رہی ہے۔رواں سال اپریل میں، ہنڈا نے 11 بلین امریکی ڈالر کے نئے الیکٹرک وہیکل(ای وی) بیٹری اور گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹ کے ساتھ کینیڈا کی تاریخ میں سب سے بڑی آٹو سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

تاہم، ایک ہی وقت میں، اعلی قیمتوں، بھروسے، رینج اور چارجنگ پوائنٹس کی کمی کے بارے میں صارفین کی تشویش کی وجہ سے ای وی مارکیٹ میں سست روی دیکھی جارہی ہے۔خیال رہے چین نے 2023 میں الیکٹرک کاروں کی برآمد میں جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، ہنڈا کمپنی 2030 تک ہر سال تقریبا 20 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے بڑے حریف ٹویوٹا کا ہدف 2026 تک سالانہ 1.5 ملین اور 2030 تک 3.5 ملین الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنا ہے۔واضح رہے ٹویوٹا بڑے پیمانے پر سالڈ اسٹیٹ بیٹریاں تیار کرنے کی بھی امید کر رہی ہے، جو کہ ممکنہ طور پر انتہائی اہم تکنیکی پیش رفت ہے جس سے گاڑیوں کی چارجنگ تیز اور رینج زیادہ ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…