جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(این این آئی)پاکستان نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں۔تفصیل کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاک چین بزنس گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور چینی ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اور کاروباری اداروں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سی پیک کے پہلے مرحلے کی ترقی میں چینی کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے بی ٹو بی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی مدد میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے کردار پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے باہمی فائدے مند اور فائدہ مند تعاون کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کی صنعتکاری میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میںخاص طور پر زراعت، آئی ٹی اور محنت پر مبنی صنعتوں میں کاروبار کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔ ہماری کاروبار دوست پالیسیاں، معاشی ترقی اور ون ونڈو سہولت کاری کا طریقہ کار سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی ماحول فراہم کرتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…