جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قصور ولید صابر کے زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام ٹریول سروس ایسوسی ایشن کے نمائندگان ‘پرائیویٹ اڈا مالکان ، لاری اڈا ایڈمنسٹریٹرز ، منیجرز اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کے بعد نئے کرایہ نامے مقرر کئے گئے جس کے مطابق کوسٹر قصور تا لاہور 220روپے سے کم کرکے 200روپے ،اے سی کوسٹر قصور تا لاہور 240سے کم کر کے 230روپے ، نیو سٹار بس سروس اے سی205سے کم کر کے 200روپے ، نیو بس ٹرمینل اے سی سروس 195سے کم کر کے 185روپے ، قصور تا لاہور ویگن 105سے کم کر کے100روپے ، قصور تا ملتان 1070سے کم کرکے1030روپے ،قصور تا کھڈیاں 65روپے ‘قصور تا ڈھنگ شاہ سٹاپ 90سے کم کر کے 85روپے ، قصور تا الہ آباد 150روپے سے کم کر کے 140روپے ، قصور تا پتوکی 230روپے سے کم کر کے 220روپے ، قصور تا چونیاں 200روپے سے کم کر کے 190روپے ، قصور تا رائے ونڈ 90سے کم کر کے 85روپے ، قصور تا منڈی عثمان والا 110سے کم کر کے 105روپے ، قصور تا فیصل آباد 600سے کم کرکے 570روپے ، قصور تا پاکپتن 500سے کم کرکے 480روپے ، چونیاں تا لاہور 350سے کم کرکے 335روپے ، الہ آباد تا لاہور 370سے کم کر کے 360روپے جبکہ قصور تا کراچی 2970سے کم کر کے 2830روپے کرایہ مقرر کیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے ولید صابر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع میں نئے کرائے نامے مقرر کئے گئے ہیں تا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیا کرایہ نامہ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کیا جائے اور ایسا نہ کرنیوالے ٹرانسپوروں کو گاڑیوں سمیت تھانہ میں بند کیا جائیگااور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…