جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چین سے 5سال کے لیے 15ارب ڈالر کی موخر ادائیگیوں کی سہولت حاصل کرنے کی اطلاعات، مسلسل تیسرے مہینے کرنٹ اکانٹ سرپلس ہونے اور اپریل میں 13ماہ بعد کرنٹ اکانٹ ریکارڈ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر گھٹنے کے خدشات پر برآمدکنندگان کی جانب سے اپنی زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھنائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں سپلائی زیادہ ہے۔

ان عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہی، اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 278روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 279روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ریئل ایفیکٹیو ایکس چینج ریٹ انڈیکس بھی بڑھ کر 104.5پوائنٹس پر آگیا ہے جو ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی مضبوط ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔واضح رہے کہ معیشت میں بھی زرمبادلہ کی طلب دیکھی جارہی ہے، اپریل میں مشینری کی درآمدات 151فیصد جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 11فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن اس دوران آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں کی بڑھتی ہوئی برآمدات روپے کی قدر کے استحکام کا باعث ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…