پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی

datetime 15  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تاحال برقرار ہے۔ کیا، پیجو اور سوزوکی کے بعد اب گگو موٹرز وہ جدید ترین کمپنی ہے جس نے اپنی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی جیجی ای وی کے نرخوں میں کمی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیجی ای وی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت ساڑھے 46 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔چھوٹی الیکٹرک کار کا شوق رکھنے والے خریداروں کے لیے یہ ایک اچھا انتخاب ہوگا جو اپنے قریبی ڈیلرز کے پاس جاکر گاڑی بک کرواسکتے ہیں۔

الیکٹرک کاروں کو مائلیج اور چارج کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچا جاتا ہے۔ 16.8 KWh قابل استعمال بیٹری، 220 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج اور 6 گھنٹے کے چارجنگ کے ساتھ یہ یقینی طور پر پیٹرول انجن سے بہتر آپشن ہے۔جیجی عام رفتار پر 80 کلومیٹر کی ٹاپ اسپیڈ اور اسپورٹ موڈ میں 110 کلومیٹر کی رفتار دیتی ہے۔ اس کے ساتھ کم از کم مائلیج 130 اور زیادہ سے زیادہ 160(بغیر AC)۔یہ ایک مینٹیننس فری کار ہے جس میں فی بیٹری 3000 چارجنگ سائیکل ہیں جو 500,000 کلومیٹر کے بعد کارکردگی کو 70 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…