منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان برقراررہا اورکے ایس ای 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا۔ گزشتہ روز انڈکس میں 732.08 پوائنٹس کانمایاں اضافہ ہوا اورانڈکس 74531.19 پوائنٹس پربندہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 387 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا اس کے برعکس 178کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز مجموعی طورپر57 کروڑ، 41 ہزار، 82 ہزار 210 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 23.42 ارب روپے تھی۔سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 35483501حصص، ورلڈکال ٹیلی کام کے 29894985 حصص اورکے الیکٹرک کے 28167436 حصص کالین دین ہوا۔یونیورسل انشورنس، عروج انڈسٹریز، اورالفلاح کنزیومرٹاپ ایڈوانسرزکمپنیاں رہی۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 330.74 پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈکس 23954.42 پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.46 ارب روپے کا لین دین ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…