اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی

datetime 13  مئی‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 7 پیسے کی کمی سے 278 روپے 10 پیسے اور بعدازاں 15 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 27 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔بعد ازاں 23 ارب ڈالر کے فنانشل گیپ کے دباو، مارکیٹ فورسز اور معیشت میں ڈیمانڈ آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 07 پیسے کے محدود اضافے سے 278 روپے 19 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کی کمی سے 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 28 فیصد اضافے، افراط زر کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ڈیڑھ سال بعد 9 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے سے بھی روپیہ کو سہارا مل رہا ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں یکم اپریل سے ڈالر کی قدر 277 روپے 93 پیسے کی کم سطح پر آنے کے بعد سے 278 روپے اور 278 روپے 48 پیسے کے گرد گھومتی ہوئی نظر آرہی ہے۔تحقیقی ادارے ٹریس مارک کے مطابق جون 2024 تک ڈالر کے انٹربینک ریٹ موجودہ سطح کے ارد گرد ہی مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…