جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

ساڑھے تین ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک، 5 ہزار کو انتباہ جاری

datetime 13  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹیلی کام آپریٹرز نے ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں۔ 5 ہزار کے قریب نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے پیغامات بھیجوا دیئے گئے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کی جانے والی سمز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایف بی آر نے 5 ہزار نان فائلر کا دوسرا بیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا دیاہے۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بلاک کی جانے والی سموں کی تصدیق کے لیے بھی آٹومیٹڈ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کو پہلے بیچ کی بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔ آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جا رہی ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جو کمپنیاں انکم ٹیکس جنرل آرڈر پر عمل درآمد میں تعاون نہیں کریں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…