ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف،آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی

datetime 8  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) حکومت پنجاب کا صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام، پنجاب بھر میں آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 سے 600 روپے تک کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے محکمہ خوراک پنجاب کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ساہیوال ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گجرات ڈویژن میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 870 روپے میں دستیاب ہے جبکہ گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان ڈویژن میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ آٹے کی کم قیمت پر بلاتعطل فراہمی سے غریب آدمی کا دو وقت کی روٹی کا بنیادی مسئلہ حل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی سے روٹی اور نان کی قیمت بھی کم ہوئی اور پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ قیمتوں پر روٹی کی دستیابی یقینی بنا رہے ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور عوام تک سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…