پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

 دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کاروں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے کہا کہ کچھ ڈیلرز اور صارفین نے مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اس سے رابطہ کیا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے ہونڈا اٹلس کارز لیمیٹڈ اپنی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔

کمپنی نے کہا کہ ہم فی الحال مزید کمی نہیں کررہے اور حالیہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح اور میٹیریل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے،انڈس موٹر کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔انڈس موٹر کمپنی نے کہا کہ انہیں مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں متعدد سوالات موصول ہوئے ہیں، ‘ہم اپنی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔انڈس موٹر کمپنی نے مارچ میں ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…